مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونا 10000 روپے سستا ہوکر فی تولہ 3 لاکھ 98 ہزار 936 روپے کا ہوگیا ہے

کراچی:(جاگیرنیوز)پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج بھی ہزاروں روپے کم ہوگئی جس کے بعد فی تولہ نرخ 4 لاکھ سے نیچے آ گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونا 10000 روپے سستا ہوکر فی تولہ 3 لاکھ 98 ہزار 936 روپے کا ہوگیا ہے۔
اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت 8 ہزار 573 روپے کمی سے 3 لاکھ 42 ہزار 23 روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 100 ڈالرز کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 3 ہزار 764 ڈالرز پر آگیا دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 180روپے کمی سے 5 ہزار 48 روپے ہوگئی۔واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں