ایران کا پاکستان کو مائع قدرتی گیس عطیہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد : ایران نے پاکستان کو مائع قدرتی گیس عطیہ کرنے کا بڑا فیصلہ کر لیا۔

ایران نے برادر اور ہمسایہ ملک ہونے کا حق ادا کر دیا۔ ایران نے پاکستان کو خطیر مالیت کی مائع قدرتی گیس عطیہ کرنے کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔

ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق پاکستان اور ایران کے اعلیٰ حکام کے مابین مذاکرات مکمل ہو گئے ہیں۔ ایران 10 روز میں پاکستان کو مائع قدرتی گیس کی فراہمی کا آغاز کر دے گا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایل این جی سے موسم سرما میں گیس کی کمی پوری ہو سکے گی۔ ایران نے یہ اقدام خصوصا سیلاب متاثرین کے مصائب کم کرنے کیلئے اٹھایا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں