رضوان کی انجری س کا ایشو طوالت اختیار کرگیا

کیویز کیخلاف سیریز سے باہر ہونے کا امکان -فوٹو: پی سی بی

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی ہیمسڑنگ انجری کا ایشو طوالت اختیار کرگیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میڈیکل پینل کو محمد رضوان کو اسکین رپورٹ موصول ہوگئی ہے، پینل نے انجری کی نوعیت جانچنے کیلئے برطانیہ میں ڈاکٹرز سے رابطہ کیا ہے۔اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ کرکٹر کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے جبکہ جس کے باعث وہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہوسکتے ہیں۔کیویز کے خلاف سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ میں رضوان ٹانگ کی انجری کا شکار ہوکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انجری کے باعث ڈاکٹر کا محمد رضوان کو 2 سے 4 ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔واضح رہے کہ سیریز کا چوتھا ٹی20 میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے مابین سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں