ایشیاءکپ کی افتتاحی تقریب، آئمہ بیگ اورنیپالی گلوکارہ کی پرفارمنس نے دل جیت لیے

نیپالی گلوکارہ اور آئمہ بیگ کی پرفارمنس کو اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے سراہا:فوٹو:ویب

ایشیاءکپ کے گروپ ’اے‘ میں میزبان پاکستان سمیت نیپا اور بھارت کی ٹیمیں شامل ہیں
ملتان: ملتان میں ایشیاءکپ کا آغاز ہوگیا، رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں آئمہ بیگ اور نیپالی گلوکارہ تریشالا گورونگ کی پرفارمنس نے دل جیت لیے۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں افتتاحی تقریب کے دوران پاکستانی رنگ کے غبارے چھوڑے گئے جبکہ ایشیاءکپ کی ٹرافی بھی میدان میں موجود تھی۔ایشیاءکپ کے پہلے میچ میں پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں مد مقابل ہیں۔


گلوکارہ آئمہ بیگ اورنیپالی گلوکارہ تریشالا گورونگ نے میچ سے قبل خصوصی تقریب میں شاندار گلوکاری کا مظاہرہ کیا اور دل جیت لیے۔ایشیاءکپ کے گروپ ’اے‘ میں میزبان پاکستان سمیت نیپا اور بھارت کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ گروپ ’بی‘ بنگلا دیش۔ افغانستان اور سری لنکا پر مشتمل ہے۔ایشیاءکپ کے 4 میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے اور فائنل سمیت 9 میچز سری لنکا میں ہوں گے۔ بھارت 50 اوور کے ایشیاء کپ میں بطور دفاعی چیمپئین اترے گا۔ اس قبل ایشیاءکپ 2018ء میں ہوا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں