سعودی عرب میں اعلیٰ درجے کے سونے کے ذخائر دریافت

سعودی عرب میں 10.4 گرام فی ٹن (g/t) عام سونا اور 20.6 g/t اعلی درجے کے سونے کے ذخائر ملے- فوٹو: فائل

ریاض: سعودی عرب میں کام کرنے والی کان کنی کمپنی کو ڈرلنگ کے دوران سونے کے نئے ذخائر مل گئے۔
سعودی میڈیا کے مطابق کان کنی کمپنی نے سونے کے متعدد نئے ذخائر دریافت کیے ہیں جن میں 10.4 گرام فی ٹن (g/t) سونا اور 20.6 g/t سونے کے اعلی درجے کے سونے کے ذخائر بھی شامل ہیں۔ان ذخائر کے ملنے کے بعد کان کنی کمپنی نے 2024ء میں ڈرلنگ کے کام کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اس علاقے میں زیادہ سے زیادہ ذخائر کو نکالا جا سکے۔ جو اس علاقے میں سونے کی کان کنی کے وسعت دینے کے امکانات کی نشاندہی کرتے ہیں۔کمپنی کے دستاویزات کے مطابق 2023ء کے آخر میں تقریباً 70 لاکھ اونس سونے کے وسائل ہیں اور پیداواری صلاحیت ڈھائی لاکھ سالانہ ہے۔سونے کی تلاش کے کام میں توسیع ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن 2030ء پروگرام کے تحت سعودی عرب کو تیل سے آمدنی کے انحصار کو کم سے کم کرنا اور آمدنی میں اضافے کے نئے مواقع تلاش کرنا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں