بنگلا دیش میں عام انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم، گنتی جاری

اپوزیشن کے بائیکاٹ کے سبب وزیراعظم حسینہ واجد کے پانچویں بار وزیراعظم منتخب ہونے کا واضح امکان ہے،غیرملکی میڈیا –

انتخابات کا بائیکاٹ کرنیوالی جماعت دہشت گرد تنظیم ہے،بنگلادیش میں جمہوریت برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں،حسینہ واجد
ڈھاکہ : بنگلا دیش میں آج عام انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل وقت ختم ہوگیا، اپوزیشن کی جانب سے بائیکاٹ کے باعث ووٹرز کا ٹرن آؤٹ نہایت ہی کم رہا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اپوزیشن کے بائیکاٹ کے سبب وزیراعظم حسینہ واجد کے پانچویں بار وزیراعظم منتخب ہونے کا واضح امکان ہے۔ادھر اپوزیشن جماعتوں نے 2 روزہ ملک گیر ہڑتال کی کال دے رکھی ہے نیشنل پارٹی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے الیکشن کا بائیکاٹ کیا گیا ہے اور عوام سے بھی ووٹ نہ ڈالنے کی اپیل کی گئی ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن سے پہلے پُرتشدد واقعات کے دوران ڈھاکا میں 5 سکولوں اور 4 پولنگ بوتھ کو آگ لگا دی گئی جبکہ جمعہ کو مسافر ٹرین میں آگ لگنے سے 5 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔پولیس نے واقعے کا ذمے دار اپوزیشن کو قرار دے کر 7 ارکان گرفتار کرلیے تھے جبکہ اپوزیشن نے الزامات مسترد کردیے تھے۔علاوہ ازیں بنگلادیش کی وزیراعظم نے بنگلادیش نیشنل پارٹی کودہشت گرد تنظیم بھی قرار دے دیا ، حسینہ واجد کا کہنا ہے کہ انتخابات کا بائیکاٹ کرنے والی جماعت دہشت گرد تنظیم ہے، بنگلادیش میں جمہوریت برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں