آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کیلئے دوسری قسط کی منظوری دے دی

پاکستان کو قرض پروگرام میں سے 1.2 ارب ڈالر پہلے ہی مل چکے ہیں-

اسلام آباد: انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کیلئے دوسری قسط کی منظوری دے دی۔
وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی، پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر کی قسط فوری جاری کی جائے گی۔پاکستان کیلئے قرض قسط کی منظوری سٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے کے تحت دی گئی، پہلے اقتصادی جائزے کی تکمیل پر سٹاف لیول معاہدہ 15 نومبر کو طے پایا تھا۔پاکستان کو قرض پروگرام میں سے 1.2 ارب ڈالر پہلے ہی مل چکے ہیں، آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالر ملنے سے جاری کردہ رقم 1.9 ارب ڈالر ہو جائے گی۔
— Ministry of Finance, Government of Pakistan (@Financegovpk) January 11, 2024

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں