بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا غیر شرعی نکاح کیس ،فرد جرم عائد نہ ہوسکی

ملزموں کی جانب سے مقدمے کو سنجیدگی سے نہیں لیا جا رہا، استثنیٰ کی درخواست مسترد اور وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں،وکیل رضوان عباسی-

اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے غیر شرعی نکاح کیس میں فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت سینئر سول جج قدرت اللہ نے اڈیالہ جیل میں کی، دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کی حاضری لگائی گئی، بشریٰ بی بی پیش نہ ہوئیں، بشریٰ بی بی کے وکلاء کی جانب سے طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جس کی وکیل مدعی راجہ رضوان عباسی نے مخالفت کی۔وکیل رضوان عباسی نے کہا کہ آخری سماعت پر میڈیکل پیش کیا گیا نہ اس سماعت پر میڈیکل پیش کیا گیا، ملزموں کی جانب سے مقدمے کو سنجیدگی سے نہیں لیا جا رہا، استثنیٰ کی درخواست مسترد کی جائے اور وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں۔وکیل صفائی عثمان گل نے کہا کہ آپ حکم دیں تو میڈیکل رپورٹ بھی پیش کردی جائے گی، دوران سماعت وکلا صفائی کی جانب سے بشریٰ بی بی کی آئندہ سماعت پر حاضری کی یقین دہانی کرائی گئی، عدالت نے وکلاء کی یقین دہانی پر بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔عدالت نے غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت منگل تک ملتوی کردی، غیر شرعی نکاح کیس میں منگل کو ملزموں پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں