عام انتخابات، پنجاب کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 6 سے 9 فروری تک بند رہیں گے

-فوٹو: فائل

عام انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں 6 سے 9 فروری تک پنجاب بھر کے تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سکولوں کی تعطیلات کا اعلان سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے ایک بیان کے ذریعے کیا۔انہوں نے بتایا کہ عام انتخابات کے سلسلے میں صوبائی کابینہ نے 6 سے 9 فروری تک تمام سرکاری و نجی سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز بند رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بتایا کہ عام انتخابات کے تناظر میں تعلیمی اداروں میں چھٹیاں دی گئیں۔ نگراں وزیر اعلیٰ نے یہ بھی بتایا کہ سکولوں میں صبح ساڑھے نو بجے تک کی ٹائمنگ تین فروری تک لاگو رہے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں