ڈیوس کپ: گروپ ون پلے آف میچز میں بھارت کی پاکستان کو شکست

-فوٹو: ایکس

اسلام آباد: ڈیوس کپ ورلڈ گروپ ون پلے آف میچز میں بھارت نے پاکستان کیخلاف چار صفر سے ٹائی جیت لی۔
تفیصلات کے مطابق انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام پاکستان اسپورٹس کمپلیکس کے گراس کورٹس پر کھیلے گے میچز میں بھارتی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔دوسرے روز بھارت نے ڈبلز اور سنگلز ریورس کے میچز میں فیصلہ کن کامیابی حاصل کی۔ ڈبلز مقابلے میں بھارت کے یوکی اور ساکیتھ کی جوڑی نے عقیل خان اور مزمل مرتضیٰ کو 2 – 6 اور 6 – 7 سے ہرایا۔
ریوس سنگلز کے مقابلے میں یوکی نے پاکستان کے شعیب کو پہلے سیٹ میں تین کے مقابلے چھ اسکور سے جبکہ دوسرے سیٹ میں چار کے مقابلے چھ اسکور سے مات دے کر کورٹ سے باہر جانے کا راستہ دیکھا دیا۔بھارتی ٹینس ٹیم کے آفیشلز نے پاکستان ٹینس فیڈریشن کی طرف سے شاندار انتظامات پر مسرت کا اظہار کیا۔بھارتی ٹینس ٹیم کے کپتان ذیشان علی اور بھارتی کھلاڑی یوکی کا کہنا تھا کہ جیت کا ٹارگٹ سیٹ کرکے آئے تھے ہمارے کھلاڑیوں نے آؤٹ کلاس کھیل کا مظاہرہ کیا، اعصام الحق اور عقیل خان ایک تجربہ کار ٹیم تھی۔میڈیا گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مزید ٹینس ہونی چاہیے ہمیں پاکستان میں اچھی سیکورٹی ملی، ہمیں یہاں پر سیکورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں عقیل خان اور مزمل مرتضٰی کا کہنا تھا بھارت کے خلاف جیت کے لئے ٹینس کورٹ میں اترے تھے لیکن بھارتی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔عقیل خان کا کہنا تھا کہ پہلا سیٹ نارمل کھیلا تھا جبکہ مزمل کا پہلا ڈیوس کپ ٹائی تھی، اعصام الحق اور مزمل نے ڈبلز کی تیاری کی تھی، اعصام الحق کے زخمی ہونے کے بعد مایوسی ہوئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں