جنوری 2024 میں پاکستان کا بانڈ 9 فیصد مستحکم ہوا، بلوم برگ

نیویارک: عالمی معاشی جریدے بلوم برگ کے مطابق جنوری 2024 میں پاکستان کا بانڈ 9 فیصد مستحکم ہواہے۔
بلوم برگ کی جانب سے پاکستان کی معیشت بارے جاری رپورٹ کے مطابق سال 2023ء میں پاکستان کے بانڈز کی قیمت میں 100 فیصد کا اضافہ ہوا ۔
رپورٹ کے مطابق جنرل الیکشن کی وجہ سے پاکستانی یورو بانڈ کی طلب میں کمی ہوسکتی ہے ، سرمایہ کار پاکستان میں انتخابی نتائج کے منتظر ہیں، اپریل 2024ء میں انٹرنیشنل مارکیٹ میں پاکستان کے ایک ارب ڈالر میچور ہورہے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ آئی ایم ایف کا موجودہ پروگرام مارچ میں ختم ہو رہا ہے، معیشت کی بہتری کے لیے نئی حکومت کو فوری آئی ایم ایف پروگرام میں جانا ہوگا، آئندہ مالی سال میں نئی حکومت کو آتے ہی 25 ارب ڈالر واپس کرنا ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں