فاطمہ بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش، مرتضٰی نام رکھ دیا

مجھے اور میری فیملی کو دعاؤں میں یاد رکھیں، فاطمہ بھٹو-فوٹو:فائل

کراچی:شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
مصنفہ اور ادیبہ فاطمہ بھٹو نے بیٹے کا نام اپنے مرحوم والد کے نام پر میر مرتضیٰ رکھ دیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر بیٹے کی پیدائش کی اطلاع دی۔
فاطمہ بھٹو نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ گراہم کو اور مجھے یہ اطلاع دیتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ ہمارے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ مجھ اور میری فیملی کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
https://www.instagram.com/p/C4kTqbBNTfc/?utm_source=ig_web_copy_link
فاطمہ بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ میں اس دنیا میں آنے پر اپنے بیٹے کو ایسا نام دینا چاہتی تھی جو بہادری اور رحم دلی کا عکاس ہواور جو میرے بیٹے کو محبت اورمضبوطی کا احساس فراہم کرے۔ یہ سب سوچنے کے بعد جو نام میرے ذہن میں آیا وہ میرے والد کا تھا۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے بیٹے کا نام میر مرتضیٰ بائرا رکھا ہے۔ ہمیں دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست ہے۔فاطمہ بھٹو نے اپریل 2023ء میں کراچی میں اپنے آبائی گھر 70 کلفٹن میں سادہ تقریب میں گراہم سے شادی کی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں