کاکول میں جاری فٹنس کیمپ آج اختتام پذیر ہوگا

کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان فٹنس رپورٹ ملنے کے بعد ہوسکے گا -فوٹو: پی سی بی

قومی کھلاڑیوں کی فٹنس میں بہتری کے لیے کاکول اکیڈمی میں 2 ہفتے تک فٹنس کیمپ لگایا گیا
کاکول میں جاری قومی ٹیم کا فٹنس کیمپ آج ختم ہوجائے گا، نیوزی لینڈ کے خلاف ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کیمپ کی فٹنس رپورٹ ملنے کے بعد ہوسکے گا۔پاکستانی ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز، آئرلینڈ اور دورہ انگلینڈ پھر بعدازں آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کا چیلنج درپیش ہے، جس کیلئے تیاری بھی بڑی کی جارہی ہے۔قومی کھلاڑیوں کی فٹنس میں بہتری کے لیے کاکول اکیڈمی میں 2 ہفتے تک فٹنس کیمپ لگایا گیا، اس کیمپ میں آرمی کے ماہر ٹرینرز کی نگرانی میں کھلاڑیوں کو خصوصی مشقییں کرائی گئیں۔کھلاڑیوں کی فٹنس میں بہتری دیکھنے کیلئے انکے فٹنس اسسمنٹ ٹیسٹ بھی لیے گئے،کیمپ ختم ہونے کے بعد افطار ڈنر کے لیے اسلام آباد کے ہوٹل میں قیام کرنا ہے یا کہیں اور جانا ہے، یہ فیصلہ کرکٹرز پر چھوڑ دیا گیا ہے۔پنڈی میں خصوصی افطار ڈنر پہلے اتوار کو طے تھا لیکن اب پلان میں تبدیلی کے بعد پیر کو رکھا گیا ہے۔ پی سی بی سربراہ محسن نقوی بھی اس میں مدعو کیے گئے ہیں۔دوسری جانب پی سی بی نے ریڈ بال ٹیم کے ہیڈکوچ کے لیے جنوبی افریقہ کے گیری کرسٹن اور وائٹ بال ٹیم کے ہیڈکوچ کے طورپر آسٹریلیا کے جیسن گلپسی کو فائنل کرلیا ہے۔ان کے معاون کوچز کیلئے بورڈ نے ایک نیا اشتہار بھی دے دیا ہے، جس میں لیول ٹو کوچنگ کے ساتھ 3 سال کا تجربہ مانگا گیا ہے، درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 اپریل مقرر کی گئی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں