نفرت اور جھوٹ کی سیاست کرنے والے آج جیلوں میں پڑے ہیں،شرجیل میمن

ہماری لیڈر شپ اپنے وعدے پوری کرے گی، وعدہ کیا تھا کہ کامیاب ہوئے تو دیرینہ مسائل حل کریں گے، شرجیل میمن-

بدقسمتی سے ملک میں چند بے وقوفوں نے عوام کو دوسری راہ پر لگا دیا، لوگوں کو صرف اور صرف جھوٹ کی تبلیغ پر لگایا گیا
کراچی: سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ نفرت اور جھوٹ کی سیاست کرنے والے آج جیلوں میں پڑے ہیں۔
سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ ہماری لیڈر شپ اپنے وعدے پوری کرے گی، وعدہ کیا تھا کہ کامیاب ہوئے تو دیرینہ مسائل حل کریں گے، اس وقت عوام مہنگائی، بیروزگاری کا مقابلہ کر رہی ہے، عوام مہنگائی کے ذریعے پس رہے ہیں، عوام کو سستی اور بہترین سہولیات دی جائیں۔شرجیل میمن نے کہا کہ آج میر پور خاص میں پیپلز بس سروس شروع کی جارہی ہے، آپ پورے شہر کا سفر ایئر کنڈیشنڈ بسوں میں کریں گے، ہماری لیڈر شپ کا ویژن عوام کیلئے ہے، بدقسمتی سے ملک میں چند بے وقوفوں نے عوام کو دوسری راہ پر لگا دیا، لوگوں کو صرف اور صرف جھوٹ کی تبلیغ پر لگایا گیا۔سینئر صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ پیپلز بس سروس کو شروع کرنا ہمارا فرض تھا، اب سندھ کے ہر ضلع میں یہ بس سروس چلے گی، پنک بس سروس نہ یورپ میں ہے نہ امریکا اور یوکے میں، پاکستان کے صوبہ سندھ نے خواتین کیلئے پنک بس سروس شروع کی۔شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ہم پنک بس سروس کے مزید روٹس شروع کرنے جارہے ہیں، پاکستان کی پہلی ای وی بس سروس پیپلزپارٹی نے کراچی میں شروع کی، پی ٹی آئی کی حکومت نے صرف اور صرف انتشار پھیلایا، پی ٹی آئی کا کوئی ایک پراجیکٹ بتادیں جو انہوں نے شروع کیا۔انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی بس سروس میں اربوں روپے کی کرپشن کی گئی، ہماری بس سروسز کا آڈٹ کرایا جائے اور دیکھا جائے، آج عوام کو سبسڈی دی جارہی ہے، آج کراچی کی عوام 50 روپے میں 30 کلومیٹر سفر کررہی ہے، آئندہ ریڈ لائن بی آر ٹی، ییلو لائن بی آرٹی شروع ہوگی۔سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ لیڈر شپ کے احکامات ہیں کہ ہم لوگوں کو شہر سے شہر کنکٹ کریں، جن لوگوں کے پاس موٹرسائیکل تک نہیں ان سے پوچھیں یہ کتنی بڑی نعمت ہیں، پیپلزپارٹی عوام کے ووٹ سے منتخب ہوکر آتی ہے، پیپلزپارٹی کسی بیک ڈور سے نہیں آتی۔شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلزپارٹی غریب عوام کی پارٹی ہے، بی آئی ایس پی کے تحت لاکھوں خواتین کی مدد کی جارہی ہے، سیلاب متاثرین کیلئے 21لاکھ گھر تعمیر کئے جارہے ہیں، سیلاب آیا تو لوگوں کو پکا پکایا کھانا اور مفت راشن فراہم کیا گیا، کچھ بے وقوف سیاستدان آج بھی سمجھتے ہیں کہ جھوٹ سے کامیاب ہوں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس ملک میں نوجوان کو گمراہ کرنے کیلئے منفی پراپیگنڈا کیا گیا، گالی کا جواب گالی سے نہیں دینا، ہمیں خدمت سے جواب دینا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں