صحت مند جسمانی سرگرمیوں سے ہی ایک صحت مند معاشرہ وجود میں آ سکتا ہے،ظفر اقبال
نوجوانوں کے لیے تعلیم کے ساتھ ساتھ جسمانی کھیل بھی از حد ضروری ہیں کیونکہ ایک صحت مند دماغ ایک صحت مند جسم میں ہی ممکن ہے
سپورٹس رپورٹر
راولپنڈی:(جاگیر نیوز)صحت مند معاشرے کے قیام کےلیے دیگر جسمانی سرگرمیوں کے علاوہ کھیلوں کےفروغ سے ہی ایک صحت مند قوم وجود میں آ سکتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار ڈھوک سیداں گراونڈ میں منعقدہ سپر فائیو آل پاکستان والی بال ٹورنامنٹ کے موقع پر مہمان خصوصی سابق ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے لیے تعلیم کے ساتھ ساتھ جسمانی کھیل بھی از حد ضروری ہیں کیونکہ ایک صحت مند دماغ ایک صحت مند جسم میں ہی ممکن ہے۔ ماضی میں پاکستان نے کھیل کے میدان میں دنیا بھر میں اپنا لوہا منوایا ہے حکومت کو چاہیے کہ نوجوانوں کے لیے صحت مند سرگرمیوں کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرے تا کہ پاکستانی قوم ایک صحت مند قوم بن سکے۔انہوں نے ٹورنامنٹ کے آرگنائزرز کو خراج تحسین پیش کیا اور فاتح ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور کیش انعامات بھی تقسیم کیے۔




