ٹیلی ویژن کی سینئر اداکارہ عائشہ خان انتقال کر گئیں

شاید ہم میں سے ہر کوئی مصروف ہے، ایک بزرگ، تنہا عورت کئی دن سے مردہ حالت میں پڑی ہو اور کسی کو احساس تک نہ ہو؟
اور یہ کوئی عام عورت نہیں تھی یہ اداکارہ عائشہ خان تھیں۔
ان کے بارے میں اطلاع ملی ہے کہ سینئیر فنکارہ عائشہ خان 77 سال کی عمر میں اپنے فلیٹ میں مردہ پائی گئیں اور کئی دن گزر گئے کسی کو خبر نہ ہوئی ، فلیٹ سے پھیلتی نعش کی بدبو سے ہمسائیوں کو پتا چلا۔
یہ وہی عائشہ آپا ہیں جنہوں نے کبھی ڈرامہ “افشاں” میں بہن کا کردار نبھایا، کبھی “عروسہ” میں ممتا کا روپ، اور “مہندی” جیسے ڈرامے میں ہزاروں گھروں کی بیٹیوں کی نمائندگی کی۔
افسوس نہ اپنوں نے پوچھا، نہ محلے داروں نے اور نہ ہی ساتھی اداکاروں نے۔کاش کوئی وقت پر پوچھ لیتا،کیسی ہیں عائشہ آپا، کاش کوئی ایک دروازہ کھٹکھٹا دیتا،کاش کوئی ایک فون کر لیتا، عائشہ آپا کی جس طرح تنہائی میں وفات ہوئی، ایسا لگتا ہے جیسے انسانیت کے احساس کی نبض بند ہو گئی ہے۔خیر جانا تو سب کو ہی ہے لیکن دعا ہے کہ کسی کی وفات ایسے حالات میں نہ ہو جیسے کہ عائشہ آپا کی ہوئی۔
اللہ تعالی انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے، وہ ہم سب کے لیے ایک بڑی بہن اور ماں کی طرح تھیں ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں