بی بی آصفہ بھٹو زرداری کا انسدادِ پولیو کی قومی مہم کے سلسلے میں پیغام
انسدادِ پولیو مہم میں ہیلتھ ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلا رہے ہیں، بی بی آصفہ
اسلام آباد:(جاگیر نیوز) پاکستان کی خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نےانسدادِ پولیو کی قومی مہم کے سلسلے میں اپنےایک پیغام میں کہا ہے کہ سال 2026ء کی پہلی قومی انسداد پولیو ویکسین مہم کا آغاز ہو چکا ہے، انسدادِ پولیو مہم میں ہیلتھ ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلا رہے ہیں، انسدادِ پولیو مہم ہمارے بچوں کے تحفظ اور پولیو کے مکمل خاتمے کی جانب ایک اہم قدم ہے. انہوں نے کہا کہ وہ تمام والدین جن کے بچوں کی عمر 5 سال یا اس سے کم ہےہر بار انسداد پولیو ویکسین اپنے بچوں کو پلوائیں، بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلوانا اس مرض کے مکمل خاتمے کا واحد راستہ ہے، آئیں ہم مل کر اپنے بچوں کو محفوظ اور صحت مند مستقبل فراہم کریں.
Load/Hide Comments




