مالی سال2027ء کے پہلےچار ماہ:ملکی برآمدات 11 ارب 37 کروڑ ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

حکومتی معاشی پالیسیوں اور برآمدی شعبے کی حوصلہ افزائی کے اقدامات سے ملکی برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، ملکی اور عالمی سطح پر مؤثر سفارتی روابط اور اقتصادی تعاون کے فروغ سے پاکستان کی معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے

وزیر خزانہ کے زیر صدارت اجلاس میں صنعتی اور نان ٹی او یو صارفین کےلیے یکم جولائی تا31 دسمبر 12.96 روپے یونٹ پیکیج کی منظوری ،قومی سطح پر معاشی استحکام کے لیے مشترکہ کاوشوں کے مثبت نتائج، سرمایہ کاروں کے اعتماد اور اقتصادی سرگرمیوں میں بہتری آئی ہے

اسلام آباد:(جاگیرنیوز)مالی سال 2027ء کے پہلے چار ماہ میں پاکستان کی برآمدات 11 ارب 37 کروڑ ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
حکومتی معاشی پالیسیوں اور برآمدی شعبے کی حوصلہ افزائی کے اقدامات سے ملکی برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، ملکی اور عالمی سطح پر مؤثر سفارتی روابط اور اقتصادی تعاون کے فروغ سے پاکستان کی معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے۔قومی سطح پر معاشی استحکام کے لیے مشترکہ کاوشوں کے مثبت نتائج، سرمایہ کاروں کے اعتماد اور اقتصادی سرگرمیوں میں بہتری آئی ہے۔ادارہ شماریات پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2027ء کے پہلے چار ماہ میں پاکستان کی برآمدات 11 ارب 37 کروڑ ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں برآمدات گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 8 اعشاریہ 8 فیصد بڑھ گئیں۔ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال 2026ء کے پہلے چار ماہ میں پاکستان کی برآمدات 10 ارب 40 کروڑ ڈالر تھیں، جو رواں مالی سال کے اسی عرصے میں بڑھ کر 11 ارب 37 کروڑ ڈالر ہو گئیں، پاکستان کی برآمدات مالی سال 2027 کے پہلے چار ماہ میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔وزیراعظم شہباز شریف کے وژن اور معاشی اصلاحاتی ایجنڈے کے تحت ملکی معیشت میں مثبت پیش رفت، برآمدات ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں. برآمدات میں نمایاں اور ریکارڈ اضافہ برآمدات میں ریکارڈ اضافہ حکومت کے معاشی استحکام اور برآمدات پر مبنی ترقی کے پالیسی اقدامات کا عکاس ہے. حکومت کی اصلاحاتی پالیسیوں سے کاروباری اور صنعتی سرگرمیوں کو فروغ، ملکی برآمدات نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں.پاکستان کی برآمدات کا مسلسل بڑھتا رجحان، معاشی ٹیم کی کاوشوں اور حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں