’’مجھے انصاف دیں، اس سے پہلے کہ تاخیر ہو جائے‘‘ ،سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کا بھی دعویٰ ،عمران خان کا چیف جسٹس کے نام خط

میں ججز صاحبان سے زیادہ رعایت نہیں مانگ رہا، میری گزارش ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کرواتے ہوئے مناسب علاج کی سہولت فراہم کی جائے، میری ​اہلیہ بشریٰ بی بی کی بینائی شدید خطرے میں ہے،ریٹنا الگ ہونے کے باوجود انہیں طبی سہولیات اور مناسب علاج نہیں دیا جا رہا

اگر میں زندہ رہا تو صرف اس صورت خود کو بے گناہ ثابت کرسکتا ہوں،مجھے انصاف دیں اس سے پہلے تاخیر ہو جائے، 10 نومبر کو میرا بلڈ پریشر 193 تک گیا تھا، ڈاکٹر نے مجھے دل کے دورے اور برین ہیمرج کے شدید خطرے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے،

خط میں بانی پی ٹی آئی نے مؤقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کا 18 اگست کا شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقلی، طبی معائنے اور اہل خانہ سے ملاقات کا حکم تاحال نافذ نہیں ہو سکا

اپنی آواز دیواروں سے باہر پہنچانے کے لیے یہ خط لکھ رہا ہوں،مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ 70 سال کی عمر کے بعد میرے خلاف سیاسی انتقام کی بے مثال مہم شروع ہوئی،عمران خان

نیوز ڈیسک

اسلام آباد:(جاگیرنیوز) سپریم کورٹ کے طبی علاج اور اہل خانہ سے ملاقات کے احکامات پر عملدرآمد نہیں ہوا، جیل میں تنہائی اور پابندیوں کا مقصد مجھے ذہنی اور جسمانی طور پر توڑنا ہے، سابق وزیراعظم
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیرِاعظم عمران خان نے وفاقی آئینی عدالت، سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس صاحبان کے نام ایک کھلا خط لکھا ہے، جس میں انہوں نے اپنے اور اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے لیے طبی علاج کی اپیل کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں جیل میں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ عمران خان نے خط میں طبی علاج کی فراہمی اور عدالتی احکامات پر عمل درآمد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے 11 نومبر 2026ء کو اڈیالہ جیل میں تین گھنٹے کی ملاقات کے دوران وکلا کو خط لکھوانے کی ہدایات دی تھیں۔

یہ خط عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کیا۔

Open-Letter-by-IK-dated-16-11-26-to-CJP-WRM3vSdaBq

خط میں کہا گیا ہے کہ میں ججز صاحبان سے زیادہ رعایت نہیں مانگ رہا، میری گزارش ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کرواتے ہوئے مناسب علاج کی سہولت فراہم کی جائے۔عمران خان نے خط میں کہا کہ اگر میں زندہ رہا تو صرف اس صورت خود کو بے گناہ ثابت کرسکتا ہوں ۔ مجھے انصاف دیں اس سے پہلے تاخیر ہو جائے۔ 10 نومبر کو میرا بلڈ پریشر 193 تک گیا تھا۔ ڈاکٹر نے مجھے دل کے دورے اور برین ہیمرج کے شدید خطرے کا اندیشہ ظاہر کیا۔خط میں بانی پی ٹی آئی نے مؤقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کا 18 اگست کا شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقلی، طبی معائنے اور اہل خانہ سے ملاقات کا حکم تاحال نافذ نہیں ہو سکا۔بانی پی ٹی آئی نے خط میں کہا کہ میری ​اہلیہ بشریٰ بی بی کی بینائی شدید خطرے میں ہے۔ ریٹنا الگ ہونے کے باوجود انہیں طبی سہولیات اور مناسب علاج نہیں دیا جا رہا۔ ​طویل تنہائی کی قید اور جیل قوانین کی خلاف ورزی کے علاوہ پورے سال کے دوران وکلا سے صرف 4 بار ملاقات کی اجازت ملی۔خط میں طبی سہولیات اور عدالتی احکامات پر عملدرآمد کی اپیل کرتے ہوئے مزید کہا گیا ہے کہ اپنی آواز دیواروں سے باہر پہنچانے کے لیے یہ خط لکھ رہا ہوں۔ مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ 70 سال کی عمر کے بعد میرے خلاف سیاسی انتقام کی بے مثال مہم شروع ہوئی۔عمران خان نے خط میں کہا کہ 2 سال سے زائد عرصے سے روزانہ 22 گھنٹے تنہائی میں رکھا جا رہا ہے۔ نہ اہلخانہ سے ملاقات، نہ وکلا تک رسائی، نہ کتابیں اور نہ ٹیلی ویژن۔ جیل حکام اہلخانہ سے ہفتہ وار ملاقات بھی مسلسل منسوخ کر رہے ہیں۔ میرے بیٹوں کو فون پر بات کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ تنہائی اور انسانی رابطے کی کمی نے میری ذہنی صحت کو متاثر کیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے خط میں کہا کہ میری اہلیہ کو بھی قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے 18 اگست کو مجھے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا تھا، اس کے باوجود طبی منتقلی پر عملدرآمد نہیں ہوا۔عمران خان نے خط میں مزید کہا کہ القادر اپیل کو دیگر پرانی اپیلوں پر ترجیح دی جا رہی ہے۔ میری صحت اور بنیادی حقوق کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ میں کسی رعایت کا طلبگار نہیں، صرف عدالتی احکامات پر عملدرآمد چاہتا ہوں۔ مجھے بہت دیر ہونے سے پہلے انصاف فراہم کیا جائے۔دوسری جانب ہائی کورٹ ذرائع نے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا خط تاحال چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو موصول نہیں ہوا ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں