جنوبی افریقا:بنگلادیش نےتاریخ رقم کردی، 400 رنز بنانے والی پہلی ایشیائی ٹیم بن گئی

بنگلادیش گزشتہ 17 سال سے زائد عرصے میں یہ کارنامہ انجام دینے والی پہلی مہمان ٹیم بھی بن گئی ہے، آسٹریلیا نے 9-2008ء کی ٹیسٹ سیریز کے جوہانسبرگ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں 466 رنز بنا کر یہ اعزاز حاصل کیا تھا

جنوبی افریقا میں کسی ٹیسٹ سیریز کی پہلی اننگز میں ایشیائی ٹیم کا سابقہ بہترین اسکور سری لنکا کے پاس تھا جس نے 21-2020ء میں سنچورین ٹیسٹ کے دوران 396 رنز بنائے تھے

سپورٹس ڈیسک

جوہانسبرگ:(جاگیرنیوز)جنوبی افریقا کی سرزمین پر ٹیسٹ کرکٹ میں بنگلادیش نے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 400 رنز کا سنگ میل عبور کرلیا.
کرک انفو کے سینئر اسٹیٹس اینالسٹ شیوا جیارامن کے مطابق بنگلادیش جنوبی ایشیا کی پہلی ٹیم بن گئی ہے جس نے جنوبی افریقا میں کسی ٹیسٹ سیریز کی پہلی اننگز میں 400 یا اس سے زائد رنز بنائے ہیں۔اس کے علاوہ گزشتہ 17 سال سے زائد عرصے میں یہ کارنامہ انجام دینے والی پہلی مہمان ٹیم بھی بن گئی ہے۔اس سے قبل آخری مرتبہ آسٹریلیا نے 9-2008ء کی ٹیسٹ سیریز کے جوہانسبرگ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں 466 رنز بنا کر یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔جنوبی افریقا میں کسی ٹیسٹ سیریز کی پہلی اننگز میں ایشیائی ٹیم کا سابقہ بہترین اسکور سری لنکا کے پاس تھا جس نے 21-2020ء میں سنچورین ٹیسٹ کے دوران 396 رنز بنائے تھے۔بنگلادیش نے اس ریکارڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اپنی ٹیسٹ تاریخ میں ایک اہم سنگ میل حاصل کرلیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں