چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کراچی پریس کلب کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں شرکت
کراچی پریس کلب کی مجلس عاملہ نےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو صحافیوں کے مسائل سے آگاہ کیا،اورصحافیوں کے آزادی اظہار رائے کے لئے آپ آواز بلند کرتے رہنےکا مطالبہ کیا
کراچی: (جاگیر نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی پریس کلب کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں شرکت کی.
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو کراچی پریس کلب کے مجلس عاملہ کے اجلاس میں اعزازی رکنیت دینے کا اعلان کیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ اجلاس میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، نثار کھوڑو، رضا ربانی، شازیہ مری، شرجیل میمن، سعید غنی، مرتضی وہاب، شرمیلا فاروقی، امداد پتافی، جمیل سومرو و دیگرپارٹی رہنما بھی شریک ہوئے۔
کراچی پریس کلب کی مجلس عاملہ نےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو صحافیوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے کراچی پریس کلب کی مجلس عاملہ نےصحافیوں کے آزادی اظہار رائے کے لئے آپ آواز بلند کرتے رہیں،کا مطالبہ کیا۔ کراچی پریس کلب کے مجلس عاملہ کے اجلاس میں نائب صدر دلشاد کھوکھر، سیکریٹری اسلم خان، نائب سیکریٹری فاروق سمیع، خازن عمران ایوب اور اراکین مجلس عاملہ جاوید مہر، فرید عالم اور عبدالجبار ناصر کی شرکت۔
Load/Hide Comments

