بابراعظم کی سالگرہ پر حسن علی کی بیٹی نے گلدستہ پیش کردیا

بابراعظم کی سالگرہ پر قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی بیٹی نے انہیں گلدستہ پیش کیا -فوٹو: ویڈیو گریب

بنگلورو: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اتوار کو 29 سال کے ہو گئے
آئی سی سی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی قیادت کرنے والے بابراعظم نے اتوار کو بھارت میں اپنی 29 ویں سالگرہ منائی۔ بابراعظم کی سالگرہ پر قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی بیٹی نے انہیں گلدستہ پیش کیا جس پر بابراعظم نے گلے لگاکر بچی کا شکریہ ادا کیا۔


کرکٹ سے وابستہ دیگر شخصیات اور شائقین نے بھی بابراعظم کو انکی سالگرہ پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
https://x.com/AzharAli_/status/1713481523327082586?s=20
https://x.com/vikrantgupta73/status/1713445823286260007?s=20
2015ء میں زمبابوے کے خلاف لاہور میں ڈیبیو کرنے والے بابراعظم ابتک تینوں فارمیٹس کے 264 میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں جس میں انہوں نے 49.15 کی اوسط سے مجموعی طور پر 12,731 رنز بنائے ہیں۔وہ دنیا کے ان چند بلے بازوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے تینوں فارمیٹس میں سنچری بنائی ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کا ہائی اسکور 196 ہے جو انہوں نے آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف بنایا۔
https://x.com/kamran_mast/status/1713446342457196614?s=20
ون ڈے میں ان کا ہائی اسکور 158 ہے، جو انہوں نے جولائی 2021 میں برمنگھم میں انگلینڈ کے خلاف بنایا تھا۔ ٹی ٹوئنٹی میں بابراعظم کا بہترین انفرادی اسکور 122 ہے جو انہوں نے اپریل 2021 میں جنوبی افریقہ کے خلاف بنایا تھا۔
https://x.com/SharyOfficial/status/1713512616394383662?s=20
واضح رہے کہ بابراعظم اس وقت ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں اور گرین شرٹس نے اب تک تین میچ کھیلے ہیں جن میں سے دو میں کامیابی اور ایک میں شکست ہوئی ہے۔قومی ٹیم کو ہفتہ کو بھارت کیخلاف 7 وکٹوں سے شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم اس میچ میں بھی بابراعظم 50 رنز بناکر پاکستان کی طرف سے ٹاپ اسکورر رہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں