اعصام الحق پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر،کرنل( ر)ضیاء الدین سیکرٹری منتخب

اعصام الحق نے 8ووٹ لے کرک کامیابی حاصل کی،مد مقابل میجر جنرل (ر)اصغر نواز 7 ووٹ حاصل کر سکے-

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے انتخابات پی ٹی ایف کمپلیکس اسلام اباد میں منعقد ہوے۔پاکستان کے سٹار کھلاڑی اعصام الحق اگلے چار سال کیلیے صدرجبکہ کرنل (ر) ضیاء الدین قریشی پی ٹی ایف کے سیکریٹری منتخب ہو گئے ۔یادرہے اعصام الحق نے 8ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ مد مقابل میجر جنرل (ر)اصغر نواز 7 ووٹ حاصل کر سکے ۔سیکرٹری کے عہدے کےلئے لیفٹیننٹ کرنل( ر )ضیاء الدین بھی 8ووٹ حاصل کر کے سیکرٹری منتخب ہوگئے۔میجر سلمان جاوید کو سات ووٹ ملے۔

رسجا کی اعصام الحق کوپاکستان ٹینس فیڈریشن کاصدر و دیگرنومنتخب ارکان کومبارکباداور نیک تمناؤںکااظہار-

خزانچی کی سیٹ پر عارف قریشی نو ووٹ حاصل کر کے منتخب ہوے۔جبکہ عمر فاروق نے چھ ووٹ حاصل کیے۔امید ہے کہ اعصام الحق کے صدر منتخب ہونے سے پاکستان میں ٹینس کے کھیل کو فروغ ملے گا۔رائٹ جاب فار رائٹ میں کے فارمولے سے پاکستان کی کھیلوں کو فروع ملے گا۔پاکستان ٹینس میں نئے نوجواں کھلاڑیوں کو بین القوامی سطح پر کھیلنے کے مواقع میسر آئیں گے.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں