آئی پی ایل کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے اسٹار کرکٹرز اپریل میں پاکستان نہیں آئیں گے

-فوٹو: فائل

کراچی: نیوزی لینڈ کے متعدد اسٹار کرکٹرز آئی پی ایل کی وجہ سے اپریل میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان نہیں آئیں گے۔
نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان 14 سے 28 اپریل کے درمیان شیڈول ہے جس میں پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کئی اہم کھلاڑی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں کھیلنے کی وجہ سے اپریل میں پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے محروم ہو سکتے ہیں۔پاکستان کے دورے کے لیے دستیاب نہ ہونے والوں میں کین ولیمسن، ڈیرل مچل، لوکی فرگوسن، راچن رویندرا اور ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں۔آئی پی ایل نے پہلے ہی اپنے ابتدائی شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس میں 22 مارچ سے 7 اپریل کے درمیان پہلے 21 میچز ہوں گے۔آئی پی ایل میچز کی حتمی تفصیلات بھارتی الیکشن کمیشن کی جانب سے اپریل اور مئی میں متوقع قومی انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے بعد سامنے آئیں گی۔نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان 14 سے 28 اپریل کے درمیان شیڈول ہے جس میں لاہور اور راولپنڈی پانچ میچوں کی سیریز کی میزبانی کریں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں