لاہور ریلوے اسٹیشن پرکھڑی ٹرین کی بوگی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

واقعے میں کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کے حوالے سے فوری طور پر کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں، آگ پر قابو پانے اور نقصان کا تعین کرنے کے لیے کارروائی جاری ہے

لاہور:(جاگیر نیوز)لاہور ریلوے اسٹیشن پر کھڑی پسنجر ٹرین کی ایک بوگی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
تفصیلات کے مطابق ریلوے اسٹیشن پرکھڑی پسنجر ٹرین کی کوچ میں اچانک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ حکام نے کارروائی شروع کر دی جبکہ پاکستان ریلوے کے اعلیٰ افسران بھی موقع پر پہنچ گئے۔جس کے بعد آگ پر قابو پانے کے لیے آپریشن شروع کر دیا گیا۔واقعے میں کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کےحوالے سے فوری طور پر کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ آگ پر قابو پانے اور نقصان کا تعین کرنے کے لیے کارروائی جاری ہے،ریلوے حکام کے مطابق بوگی میں آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔ تاحال آگ لگنے کی اصل وجہ سامنے نہیں آ سکی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں