پمز ہسپتال میں عمران خان کا طبی معائنہ و آنکھوں کا فالو اَپ چیک اپ،طبی اشاریے درست

عمران خان کے طبی اشاریے معمول کے مطابق پائے گئے جبکہ ان کی عمومی جسمانی حالت بھی تسلی بخش اور مستحکم قرار دی گئی ہے،اعلامیہ

رات تقریباً 2 بج کر 35 منٹ پرطبی معائنے کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کو واپس جیل منتقل کر دیا گیا،اعلامیہ پمز ہسپتال انتظامیہ

نیوز ڈیسک
راولپنڈی: (جاگیر نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کا رات گئے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) ہسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا، معائنے کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کو واپس جیل منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پمز ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہےکہ منگل اور بدھ (10 اور 11) نومبر 2026ء کی درمیانی شب بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے طبی معائنے کیلئے پمز ہسپتال اسلام آباد لایا کیا گیا۔اعلامیےکے مطابق عمران خان کا طبی معائنہ اور آنکھوں کا فالو اَپ چک اپ اورٹریٹمنٹ کیا گیا جہاں ان کے طبی اشاریے معمول کے مطابق پائے گئے جبکہ بانی پی ٹی آئی کی عمومی جسمانی حالت بھی تسلی بخش اور مستحکم قرار دی گئی ہے۔پمز اعلامیہ کے مطابق ماہرامراض چشم کی ہدایت پر بانی پی ٹی آئی کو آنکھ میں اینٹی وی ای جی ایف انجکشن لگایا گیا،انجکشن لگانے کا عمل شعبہ امراض چشم کی ٹیم نے مکمل کیا۔انجکشن کا عمل طبی رضا مندی اور تمام احتیاطی تدابیر کے تحت مکمل کیا گیا،بانی پی ٹی آئی انجکشن کے عمل سے پہلے، دوران اور بعد میں طبی طور پر مستحکم رہے، رات تقریباً 2 بج کر 30 منٹ پر پمز ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا، مزید علاج اور فالو اَپ کیلئے ضروری طبی ہدایات بھی دے دی گئیں۔طبی معائنے کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کو واپس جیل منتقل کر دیا گیا۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں