ایم کیوایم کی وجہ سےالیکشن کمیشن پردباؤڈالاجارہاہے،کنور دلشاد

ایم کیوایم کےدباؤکی وجہ سےالیکشن کمیشن پردباؤڈالاجارہاہے،دصوبائی حکومت الیکشن کمیشن کی مجاز کردہ تاریخ پر انتخاب کرانے کی پابند ہے.سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کا حلقہ بندیوں کی منسوخی غیرقانونی عمل ہوگا، الیکشن ملتوی کرانے کا فیصلہ ایم کیو ایم کے دباؤ کی وجہ سے کیا جا رہا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سندھ کے مختلف شہروں میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سامنے آنے والے فیصلے پر سابق سیکریٹری ای سی پی نے کہا کہ صوبائی حکومت الیکشن کمیشن کو ڈکٹیشن نہیں دے سکتی، صوبائی حکومت نے بلدیاتی انتخابات لازمی کرانا ہوں گے۔ صوبوں کی حکومت الیکشن کمیشن کی مجاز کردہ تاریخ پر انتخاب کرانے کی پابند ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ صوبائی حکومت کا حلقہ بندیوں کی منسوخی غیرقانونی عمل ہوگا، آرڈیننس سے حلقہ بندیوں مسترد ہو جائیں تو الیکشن کمیشن بے بس ہوجائے گا، الیکشن کمیشن کے اعلان کے بعد انتخابات تو 15جنوری کو ہی ہوں گے، صوبائی اور وفاقی حکومت دباؤ میں ہیں۔ ایم کیو ایم کے دباؤ کی وجہ سے الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں