پاکستان ایشیاء کپ کی میزبانی کر پاۓ گا ،پی سی بی کے ہاتھوں قوم کنفیوژن کا شکار

پاکستان ایشیاء کپ کی میزبانی کر پاۓ گا یا نہیں ،پی سی بی کے ہاتھوں پوری قوم کنفیوژن کا شکار.
تحریر:محمد اقبال ہارپر

جونئیر ہاکی ٹیم کی شاندار کارکردگی پر جشن منانے میں کوئی حرج نہیں، اصل مقابلے ورلڈ کپ میں ہونگے” ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے”

پاکستان ایشیاء کپ کی میزبانی کر پاۓ گا یا نہیں،پاکستان انڈیا میں ورلڈ کپ کھیلے گا یا نہیں کھیلے گا اس پر تمام تر بحثیں ،تجزیۓافواہیں اور خبروں کا رزلٹ فی الحال زیرو ہی ہے،اسی اثناء میں پاکستان کے ” انجواۓ ٹرپ” پر آنے والےآئی سی سی کے وفد کو بھی یہی سمجھا گیا کہ شاید یہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان کوئی سمجھوتہ کروانے کی کوشش کرنے آیا ہے،یہ بھید خدا تعالی کی ذات ہی بہتر جانتی ہے، دوسری طرف ہم ابھی تک پوری طرح انگریزوں کی غلامی سے نہیں نکل سکے، انگریزوں کے وفد کو پی سی بی نے حسب روایت میڈیا سے دور رکھا پاکستان پہنچنے پر ان کی میڈیا بریفنگ کا بھی کوئی آفیشل طور کوئی انتظام نہیں کیا گیا مبادہ کہیں میڈیا ان سے کوئی چبتا ہوا سوال ہی نہ داغ دے اور بعد میں ہمیں کوئی ایکسیوز ہی نہ کرنا پڑے،پی سی بی اپنے میڈیا سیل کے ذریعے جو بھیجا ہے میڈیا کو اسی پر اکتفا کرنا پڑا۔اب موجودہ صورت حال میں یہ افواہیں تو جنم لیں گی ہی کہ پی سی بی نے گھٹنے ٹیک دیۓ بھارت کی تمام شرائط ماننے پر مجبور، آئی سی سی کا وفد بظاہر تو پاکستان میں کرکٹ کی دستیاب سہولتیں دیکھنے کیلۓ آیا، بتایا تو یہی گیا ہے،پی سی بی نے ان سے کیا کیا کمٹمنٹس کیں اس سے پوری قوم ابھی تک دھوکے میں ہی ہے۔

یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ آئی سی سی کبھی بھی اپنے کمرشل مفادات پر کسی بھی قسم کے تحفظات کی متحمل نہی ہوسکتی اور اس پر کوئی سمجھوتہ بھی نہیں کرتی،پی سی بی نے پوری قوم کو کنفیوزم میں رکھا ہوا ہے،اگر پی سی بی نے آخری حربے کے طور پر آخر کار آئی سی سی کی ہی ” بات” ماننی ہے تو وہ ابھی ہی مان لے اتنا وقت ضائع کرنے کا کیا فائدہ۔

پی سی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے انڈیا کے پاکستان میں نہ کھیلنے کے متبادل کے طور پر ایک خود ساختہ فارمولہ بھی پیش کیا جس کو ابھی تک کسی نے بھی قبول نہیں کیا بلکہ جن ممالک نے اس فارمولے کی جو تھوڑی بہت حمایت کی بھی تھی اس سے بھی وہ اب مکرنا شروع ہو گۓ ہیں۔پاکستان نے افغانستان بنگلہ دیش وغیرہ کو کرکٹ میں پالا پوسا ہے، ان کو کرکٹ کے اگلے درجوں میں جانے کیلۓ بھرپور ” سپورٹ” بھی کیا، اس کی خاطر مبینہ طور پر یا حسن اتفاق سے میچز بھی ہارےلیکن سب بے سود ہو گۓ، بھارت ان ممالک کو پیسوں اور آئی پی ایل کے بل بوتے پراپنی طرف کھینچنے میں کامیاب ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

دوسری طرف پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم کی عمان میں شاندار کارکردگی کو خوب انجواۓ کیا جا رہا ہے ہاکی کے حوالے سے بہت عرصے کے بعد کوئی گڈ نیوز ملی ہے ویلڈن جونئیرز۔

قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے کوچ کھلاڑیوں کی پرفارمنس سے مطمئن.

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اس خوشی کے موقع پر پریس کانفرنس کر کے ہاکی دشمنوں کے منہ بھی بند کر دیۓ۔پاکستان جونئر ہاکی ٹیم کی تیاری پر محنت بھی کافی کی گئی جس کا رزلٹ بھی بہت اچھا ملا،اب ضرورت اس امر کی ہے کہ کامیابیوں کے اس تسلسل کو کیسے برقرار رکھا جاۓ،پاکستان ہاکی فیڈریشن ابھی چند دن اور فتح کا جشن منا لے اس میں کوئی حرج نہیں لیکن اب آگے ورلڈ کپ ہے وہاں پر ایشیاء کپ والی ٹیموں کے ساتھ یورپین ٹیمیں بھی ہوں گی اصل مقابلہ تو ان سے ہو گا اس لۓ ہمیں زیادہ خوش فہمی میں نہیں رہنا چاہیے کیونکہ ” پارٹی تو ابھی شروع ہوئی ہے،ورلڈ کپ کی تیاریوں کیلۓفتح کا انجواۓ انجواۓ جشن بند کریں اور اپنے اصل ٹارگٹ کی طرف آئیں، ورلڈ کپ میں جو ٹیمیں ہوں گی وہ قطعی ایشیاء کپ والی نہیں ہوں گی ان کا مقابلہ کرنے کیلۓ کھلاڑیوں کی ٹریننگ سے لیکر ان کی سلیکشن تک خوب محنت کرنا ہو گی، ذاتی پسند نہ پسند کی پالیسی نہیں اپنانی ہو گی یہ پالیسی مبینہ طور پر جونئیر ایشیاء کپ میں تو ” کامیابی” سےچل گئی،اب “غلطی کی گنجائش نشتہ”، ورلڈ کپ ورلڈ کپ ہے کوئی مذاق نہیں پاکستان ہاکی فیڈریشن سے گزارش ہے کہ ورلڈ کپ کی تیاری کیلۓ سابق سینئرز اولمپئینز کو بھی اگر ٹریننگ کیمپوں میں مدعو کرنا پڑا تو ضرور مدعو کیجۓ گا ،اس سے جونئیرز کی حوصلہ افزائی ہو گی ان کا مورال بلند ہو گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

پاکستان ایشیاء کپ کی میزبانی کر پاۓ گا ،پی سی بی کے ہاتھوں قوم کنفیوژن کا شکار” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں