کراچی میں یونیورسٹی طالبات کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ

بلدیہ ٹاون اور اورنگی ٹاون میں خواتین کو حراساں کرنے میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار -فوٹو: ٹوئٹر

طالبہ نے موٹرسائیکل سوار اوباش نوجوان کی بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی
کراچی: شہرقائد میں راہ چلتی خواتین کو حراساں کرنے کے واقعات میں کم نہ آسکی، طالبہ نے موٹرسائیکل سوار اوباش نوجوان کی بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔ ویڈیو میں موٹرسائیکل سوار شخص کو طالبات کے سامنے نازیبا حرکات کرتے دیکھا جاسکتا ہے، اوباش شخص یونیورسٹی سے گھر جانے والی طالبات کی وین کا تعاقب کرتے ہوئے نازیبا حرکتیں کرتا رہا۔واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم رندھ نے نوٹس لیتے ہوئےمتعلقہ افسران سے رپورٹ طلب کرلی۔ علاوہ ازیں رابطہ کرنے پر ایس ایس پی سینٹرل فیصل عبداللہ چاچڑ نے بتایا کہ طالبات کو حراساں کرنے کا واقعہ راشد منہاس روڈ پر واقع معروف شاپنگ سینٹر اور اسپورٹس کمپلیکس سے قبل پیش آیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق ویڈیو چند روزپرانی ہے اس سے متعلق مزید تحقیقات کی جارہی ہے جبکہ متاثرہ طالبہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔


انہوں نے بتایا کہ اگرمتاثرہ طالبہ پولیس سے رابطہ نہیں کرتی توسرکارکی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کیا جائے گا اورملزم کا سراغ لگا کر اسے جلد گرفتار کیا جائے گا۔واضح رہے کہ اس قبل نارتھ کراچی سیکٹر11 بی، فیڈرل بی ایریا بلاک 17 ،گلستان جوہرمیں خواتین کوحراساں کرنے کے واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں لیکن ان واقعات میں ملزمان کے چہرے واضح ہونے کے باوجود پولیس ملزمان کوگرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے جبکہ بلدیہ ٹاون اور اورنگی ٹاون میں خواتین کو حراساں کرنے میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں