آئی ایم ایف کی شرط پر گیس کی قیمتوں میں 193 فیصد تک اضافے کا امکان

قیمتیں بڑھانےکی سمری پیر کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

بجلی کارخانوں اور تندوروں کیلئے گیس قیمت برقرار رکھنے کی تجویز دی گئی ہے
اسلام آباد: نگران حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ70کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کیلئے اقتصادی جائزہ پر مذکرات شروع ہونے سے پہلے گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔گیس قیمتوں میں آئندہ ماہ سے 193 فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔ قیمتیں بڑھانےکی سمری پیر کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پٹرولیم ڈویژن کی سمری میں گیس کا ٹیرف193 فیصد تک بڑھانے اور گھریلو صارفین کیلئے گیس 172 فیصد تک مہنگی کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔دیگر کیٹیگریز کیلئے گیس کی قیمت میں تقریباً 193 فیصد تک اضافہ تجویز کیا گیا ہے اور پروٹیکڈ صارفین کیلئے فکسڈ ماہانہ چارجز 10 سے بڑھا کر 400 روپے کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ برآمدی انڈسٹریز کے ٹیرف میں 950 روپے، ایکسپورٹ انڈسٹریز کا ٹیرف 2050 روپے، غیربرآمدی صنعتوں کے ٹیرف میں 1400 روپے، غیربرآمدی صنعتوں کا ٹیرف 2600 روپے اور سی این جی کیلئے گیس کی قیمت دو ہزار 595 روپے فی ایم ایم بی ٹی یوبڑھانے کی تجویز کی گئی ہے۔سی این جی سیکٹر کیلئے گیس کا ٹیرف 4400 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو جب کہ بجلی کارخانوں اور تندوروں کیلئے گیس قیمت برقرار رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں