سیالکوٹ میں ایف آئی اے کا غیرقانونی کرنسی ایکسچینج پرچھاپہ

امریکی ڈالر، یورو، سعودی ریال، کینڈین ڈالر، قطری ریال، برطانوی پاونڈ، تھائی لینڈ و دیگر ممالک کی کرنسی بھی برآمد -فائل: فوٹو

سیالکوٹ: ایف آئی اے نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج پر چھاپہ مار کر 1 کروڑ 31 لاکھ روپے مالیت کی غیر قانونی کرنسی برآمد کرلیے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملکی و غیر ملکی کرنسی میں امریکی ڈالر، یورو، جاپانی ین، سعودی ریال، کینڈین ڈالر، قطری ریال، برطانوی پاونڈ، تھائی لینڈ و دیگر ممالک کی کرنسی بھی برآمد کرلی۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق بانو بازار غیر قانونی کرنسی ایکسچنج میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں شاہد ندیم اور محمد اعظیم شامل ہیں، ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبارکررہے تھے۔ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں