مالی بحران، پی آئی اے کا آپریشن مکمل بند، 50 پروازیں منسوخ

پی آئی اے انتہائی ضروری پروازیں آپریٹ کرنے کے لیے پی ایس او کو قبل ازوقت 22 کروڑ روپے کی ادائیگی کرچکی ہے

پی آئی اے کی پروازوں کو ایندھن کی فراہمی جاری ہے، پی ایس او
کراچی: پی آئی اے کا مالی بحران شدت اختیار کرگیا جس کے نتیجے میں قومی ائیرلائن کا آپریشن مکمل طور پر بند ہوگیا اور 50 پروازیں اڑان نہ بھر سکیں۔آج بھی اندرون ملک پروازوں کا فضائی آپریشن متاثر رہا۔ پی ایس او نے فیول کے پیسے لینے کے باوجود اچانک سے سپلائی بند کردی۔کراچی سے مختلف شہروں کے ہوائی اڈوں پر اترنے والی متعدد پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ کراچی اسلام آباد کی 3 پروازیں پی کے 300، 308 اور 340، اسلام آباد کراچی کی 2 پروازیں پی کے 301 اور 369 منسوخ کر دی گئیں۔لاہور سے کراچی کی 2 پروازیں پی کے 303 اور 307، کراچی لاہور کی 3 پروازیں 302، 304 اور 306 جب کہ کراچی سے گوادر، بہاولپور، فیصل آباد کی دوطرفہ 6 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ سیالکوٹ سے مسقط جانے والی دو طرفہ پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔ہفتے کی شب پی آئی اے کی 4 پروازیں بیرون ملک روانہ ہوئی تھیں جن میں چائنا،کوالالمپور،کینیڈا اور استبول کی پروازیں شامل ہیں۔ بیرون ملک گئے پی آئی اے کے جہاز ہی واپس آ سکیں گے۔پی آئی اے نے انتہائی ضروری پروازیں آپریٹ کرنے کے لیے پی ایس او کو قبل ازوقت 22 کروڑ روپے کی ادائیگی کی تھی۔ یہ ادائیگیاں پلان B کے تحت محدود آپریشن کے تناظر میں ہفتے اور اتوار کی منافع بخش روٹس کی پروازوں کے لیے کی گئی تھیں۔دوسری جانب پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی نے کہا ہے کہ پی آئی اے کو ایندھن کی سپلائی بند نہیں کی، پی آئی اے ادائیگیوں کے ساتھ ترجیحی بنیادوں پر فلائٹس کا انتخاب بھی خود کررہی ہے جنہیں پی آئی اے کی نشاندہی پر بروقت ایندھن فراہم کیا جارہا ہے۔ پی آئی اے کی پروازوں کو ایندھن کی فراہمی جاری ہےپی آئی اے نے ہفتہ اور اتوار کو ایندھن کی فراہمی کے لیے 22 کروڑ روپے ادا کیے اس رقم سے اب تک 64 پروازوں کو ایندھن فراہم کیا گیا۔ پی آئی اے کو گزشتہ شب 12 بجے سے صبح 10 بجے تک 5 پروازوں کو ایندھن فراہم کیا گیاپی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان طے پانے والے مکینزم کے تحت پی آئی اے یومیہ بنیادوں پر ادائیگی کے ساتھ ان پروازوں کی فہرست بھی پی ایس او کو ارسال کرتی ہے جنہیں ایندھن فراہم کرنا مطلوب ہوتا ہے ۔پی ایس او اس فہرست کے مطابق پروازوں کو ایندھن فراہم کررہی ہے پی آئی اے خود اپنی ترجیحات کے مطابق فلائٹس کا انتخاب کررہی ہے۔
گزشتہ 36 گھنٹوں کے دوران پی آئی اے کی 64 پروازوں کو ایندھن فراہم کیا گیا۔ پی آئی اے نے گزشتہ روز 12 کروڑ 50 لاکھ روپے کی ادائیگی کی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں