روپی کور کا اسرائیلی حمایت پر بائیڈن انتظامیہ کی دیوالی تقریب میں شرکت سے انکار

بائیڈن انتظامیہ کی طرف سے جنگ بندی سے انکارپر روزانہ مظلوم فلسطینی موت کے منھ میں جارہے ہیں اور اس پر ہمیں خاموش نہیں رہنا چاہئے-فوٹو : انسٹاگرام

ٹورنٹو: بھارت نژاد کینیڈین شاعرہ اور فنکارہ روپی کور نے اسرائیل کی حمایت پر بائیڈن انتظامیہ کی دیوالی کی تقریب میں شرکت سے انکار کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر روپی کور نے لکھا کہ انہیں حیرت ہے کہ فلسطینیوں پر جاری مظالم کی حمایت کے باوجود بائیڈن انتظامیہ دیوالی منارہی ہے۔انہوں نے مزید لکھا وہ ہر ایسی دعوت کو مسترد کرتی ہیں جس میں عام لوگوں کو بے رحمی سے مارنے والوں کی حمایت کی گئی ہو۔کینیڈین شاعرہ نے جنوبی ایشیاء کی دیگر شخصیات پر بھی زور دیا کہ وہ بائیڈن کی تقریب میں شرکت نہ کریں اور امریکی صدر سے غزہ میں مرنے والے ہزاروں افراد کا حساب مانگا جائے۔ان کا مزید کہنا تھا بائیڈن انتظامیہ کی طرف سے جنگ بندی سے انکار کرنے کی وجہ سے روزانہ مظلوم فلسطینی موت کے منھ میں جارہے ہیں اور اس پر ہمیں خاموش نہیں رہنا چاہئے۔
https://x.com/rupikaur_/status/1721593045710405795?s=20

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں