غزہ مظالم پر خاموشی، فاطمہ بھٹو پاپ فیمنسٹ فنکاروں پر برس پڑیں

ان میں صرف ایک دو اچھی ہیں باقی مکمل فراڈ اور توجہ کی بھیک مانگنے والی نعرے باز فنکار ہیں-فوٹو : ٹویٹر

لندن: غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری ہے اور اب تک گیارہ ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں نصف سے زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق غزہ کے الشفاء ہسپتال میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے دو نومولود جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 37 نومولود بچوں کی جان سخت خطرے سے دوچار ہے۔فاطمہ بھٹو نے ان خبروں پر ’پاپ فیمنسٹ‘ فنکاروں کے دوغلے پن پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ وہ کب ان وحشیانہ مظالم پر اپنی زبان کھولیں گی۔انہوں نے لکھا کہ یہ فنکار خواتین آزادی کے نعروں پر مشتمل لباس پہن کر نسل پرست فرنچ میگزین کے ساتھ کھڑی ہوجائیں گی لیکن آکسیجن نہ ملنے سے بچوں کی موت پر یہ مکمل خاموش ہیں۔فاطمہ بھٹو نے مزید لکھا کہ یہ فیمنسٹ فنکار صرف لباس پہن کر سرخ قالین پر تصاویر کھنچا سکتی ہیں اور ان سے اسرائیلی مظالم کے خلاف کوئی امید نہیں رکھنی چاہئے۔ان کا کہنا تھا کہ ان میں صرف ایک دو اچھی ہیں باقی مکمل فراڈ اور توجہ کی بھیک مانگنے والی نعرے باز فنکار ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں