پریمیئر لیگ،مانچسٹر سٹی کے سٹرائیکر نے تیز ترین 50 گولزکی نئی تاریخ رقم کردی

مانچسٹر سٹی کے سٹرائیکر ارلنگ ہالینڈ سے پہلے اینڈریو کول نے 60 مقابلوں میں 50 گول سکور کیے تھے-

پریمیئر لیگ میں ارلنگ ہالینڈ نے صرف 48 مقابلوں میں 50 گول سکور کیے
انگلینڈ : مانچسٹر سٹی کے سٹرائیکرارلنگ ہالینڈ نے پریمیئر لیگ میں لیورپول کیخلاف کھیلتے ہوئے تیز ترین 50 گول کرکے نئی تاریخ رقم کر دی۔پریمیئر لیگ میں ارلنگ ہالینڈ نے صرف 48 مقابلوں میں 50 گول سکور کیے جو کسی بھی فٹبالر کی جانب سے سب سے کم میچز میں گولز کی نصف سنچری ہے۔مانچسٹر سٹی کے سٹرائیکر ارلنگ ہالینڈ سے پہلے اینڈریو کول نے 60 مقابلوں میں 50 گول سکور کیے تھے۔ہفتے کو لیورپول کے میچ میں ہالینڈ نے پچاسواں گول کیا اور مانچسٹر سٹی اور لیورپول کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔واضح رہے کہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 125واں ایڈیشن ہے جس کے شیڈول کا اعلان 15 جون 2023ء کو کیا گیا تھا ، مانچسٹر سٹی کی ٹیم ای پی ایل میں اپنے اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں