پاکستان کے نور زمان نےانٹرنیشنل اسکواش چیمپیئن شپ جیت لی،ویمنز ٹائٹل مصر کی امینا الریحانی کےنام

فائنلز کے مہمان خصوصی ائر چیف مارشل عرفان احمد نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کۓ-فوٹو:جاگیرنیوز

اسلام آباد :پاکستان کےنور زمان نے چیف آف ائرسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپیئن شپ جیت لی اس نے فائنل میں ہم وطن عاصم خان کو شکست دی جو دوسرے راؤنڈ میں ریٹائرڈ ہرٹ ہو گۓ۔جبکہ مصر کی امینا الریحانی نے چیف آف ائر سٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپیئن شپ کا ویمن ٹائٹل جیت لیا انہوں نے فائنل میں ہم وطن نادین الہمامی کو شکست دی۔ فائنلز کے مہمان خصوصی ائر چیف مارشل عرفان احمد نے انعامات تقسیم کۓاس موقع پر پاکستان اسکواش فیڈریشن کے آنریری سیکریٹری ائرکموڈور (ر) عامر نواز ،سابق ورلڈ اسکواش چیمپیئن قمر زمان اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔چیمپئن شپ کے مردوں کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کے نور زمان نے ورلڈ ٹاپ رینکنگ کے کھلاڑی مصر کے ابراہیم الکبانی کو پورے کھیل میں آؤٹ کلاس کر کے رکھ دیا اور تین صفر کے سٹریٹ سیٹ میں اس کو شکست دے کے فائنل کیلۓ کوالیفائی کیا تھادوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کے عاصم خان نے ہم وطن ناصر اقبال کو دو صفر سے شکست دے کر فائنل کیلۓ جگہ بنائی۔

اسلام آباد۔ چیف آف ائر سٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپیئن شپ کے فاتح پاکستان کے نور زمان کا پاکستان اسپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کے صدر محمد اقبال ہارپر،ممبر ایگزیکٹو کونسل محمد نعیم روحانی کے ساتھ گروپ فوٹو

ویمنز کے پہلےسیمی فائنل میں مصر کی نادین الحمامی نے ہم وطن نور رامی کو شکست دی دوسرے سیمی فائنل مصر کی پلیئرز امینا الریحانے اور نور کے درمیان کھیلا گیا جو امینا الریحانے 3-1 ایک سے جیت کر فائنل کیلۓ کوالیفائی کیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں