انتخابات کا شیڈول چند روز میں جاری کردیا جائے گا، چیف الیکشن کمشنر

حتمی انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ و ترسیل کا کام مکمل ہو چکا ہے،سکندر سلطان راجا ن-فوٹو: فائل

چند روز میں الیکشن شیڈول دیا جائے گا اور پولنگ 8 فروری 2024ء کو ہوگی،چیف الیکشن کمشنر
اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا ہے کہ انتخابات کا شیڈول آئندہ چند روز میں جاری کردیا جائے گا۔ووٹرز ڈے کی مناسبت سے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئندہ عام نتخابات کی تیاریوں میں مصروف عمل ہے۔ حتمی انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ و ترسیل کا کام مکمل ہو چکا ہے۔الیکشن کمیشن چند روز میں میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران، ریٹرنگ افسران اور اسسٹنٹ افسران کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا اور چند روز میں الیکشن شیڈول بھی جاری دیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اپنی تمام آئینی اور قانونی ذمے داریوں سے بخوبی آگاہ ہے۔ہم شفاف اور پرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے پوری طرح تیار اور پر عزم ہیں۔الیکشن کمیشن یقین دلاتا ہے کہ الیکشن کے دوران مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا تاکہ آپ مکمل رازداری اور شفافیت کے ساتھ اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں۔چیف الیکشن کمشنر نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ قومی ووٹرز ڈے کے موقع پر الیکشن کمیشن عوام سے اپیل کرتا ہے کہ وہ ملک و قوم کے روشن مستقبل کے لیے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔ الیکشن کمیشن کے ساتھ تعاون کریں، پرامن انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں۔عوام کو یاد رکھنا چاہیے کہ آپ کے ہاتھوں میں ووٹ کی طاقت ہے۔اپنے اور اپنے بچوں کے مستقبل کو سامنے رکھ کر اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔ انتخابات کے سلسلے میں بے بنیاد خبروں اور افواہوں پر یقین نہ کریں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ انتخابی عمل میں بھر پور حصہ لیں، یہ عوام کا حق بھی ہے اور قومی فریضہ بھی۔الیکشن کمیشن اس وقت آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں میں مصروف عمل ہے۔ حتمی انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ و ترسیل کا کام مکمل ہو چکا ہے۔الیکشن کمیشن چند دنوں میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران، ریٹرنگ افسران اور اسسٹنٹ افسران کا نوٹیفکیشن جاری کر نے جا رہا ہے اور اس کے ساتھ ہی چند روز میں الیکشن شیڈول دیا جائے گا اور پولنگ 8 فروری 2024ء کو ہوگی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں