فوجی عدالتوں کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ کا 9 رکنی لارجر بینچ فوجی عدالتوں کیخلاف فیصلے پر سماعت کرے گا-

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے ‏فوجی عدالتوں کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کر لیں۔
فوجی عدالتوں کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلیں 13 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہیں، سپریم کورٹ کا 9 رکنی لارجر بینچ فوجی عدالتوں کیخلاف فیصلے پر سماعت کرے گا۔وفاقی حکومت، وزارت دفاع اور صوبائی حکومتوں نے انٹرا کورٹ اپیلیں دائر کر رکھی ہیں، 5 رکنی لارجر بینچ نے 23 اکتوبر کو فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل غیر آئینی قرار دیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں