الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل میں رکاوٹوں کی شکایات کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی عمل میں رکاوٹوں کی شکایات کا نوٹس لے لیا۔
الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنر، چیف سیکرٹریز اور تمام آئی جیز پولیس کو مراسلے جاری کر دیئے، جس میں کہا گیا ہے کہ انتخابی عمل میں رکاوٹوں کے حوالے سے شکایات موصول ہوئی ہیں، تمام شکایات کا قانون کے مطابق ازالہ کیا جائے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ میڈیا کے ذریعے کاغذات نامزدگی کے حصول اور جمع کرانے میں دشواریوں کی شکایات ملیں، امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھیننے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں، مراسلہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے بھیجا گیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شفاف الیکشن کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، مراسلے پی ٹی آئی وفد سے ملاقات کے بعد جاری کئے گئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں