عمران خان کے قومی اسمبلی کی نشست پر کاغذات نامزدگی جمع

بانی تحریک انصاف کے کاغذات برائے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 89 میانوالی ون سے جمع ہوگئے-فوٹو: فائل

مذکورہ حلقے میں دیگر امیدواران خرم حمید روکھڑی مرکزی سیکرٹری اطلاعات استحکام پاکستان پارٹی، نواب امیر محمد خان پیپلز پارٹی، عبید اللہ خان شادی خیل مسلم لیگ اور پیر آمین اللہ تحریک لیبک نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے
میانوالی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 89 میانوالی سے کاغذات نامزدگی جمع ہوگئے.تفصیلات کے مطابق بانی تحریک انصاف کے کاغذات برائے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 89 میانوالی ون سے جمع ہوگئے، ریٹرننگ افسر نے کاغذات نامزدگی جمع کر کے اس کی رسیونگ عمران خان کے نمائندے کے حوالے کی۔
واضح رہے کہ حلقہ این اے 89 میانوالی ون عمران خان کا آبائی حلقہ ہے اور گزشتہ انتخابات میں بھی سابق وزیر اعظم سے یہ نشست اپنے پاس رکھی تھی۔مذکورہ حلقے میں دیگر امیدواران نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے جن میں خرم حمید روکھڑی مرکزی سیکرٹری اطلاعات استحکام پاکستان پارٹی، نواب امیر محمد خان پیپلز پارٹی، عبید اللہ خان شادی خیل مسلم لیگ اور پیر آمین اللہ تحریک لیبک شامل ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں