ایرانی صدر کی مصری ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو، غزہ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار

تہران: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے غزہ کی تباہ کن صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے آپس میں سفارتی تعلقات کی بحالی کے امکان پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ابراہیم رئیسی نے کہا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کیلئے تمام تر صلاحیتیں فراہم کریں گے، فلسطینیوں کو دفاع کا پورا حق حاصل ہے۔اس موقع پر مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ مصر غزہ میں جنگ بندی کیلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں