جوبائیڈن نے 886 ارب ڈالر کا دفاعی بجٹ منظور کرلیا

واشنگٹن : امریکا کے صدر جوبائیڈن نے سال 2024ء کے لیے 886 ارب ڈالر کا دفاعی بجٹ منظور کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بجٹ میں مختص کی گئی مجموعی رقم وزارت دفاع، توانائی، محکمہ خارجہ اور انٹیلی جنس سروسز پر خرچ کی جائے گی۔اس میں 800 ملین ڈالر یوکرین کی امداد کے لیے مختص کیے گئے ہیں ، بائیڈن نے یوکرین، اسرائیل اور ایشیاء پیسیفک کے لیے 106 ارب ڈالر مختص کرنے کا منصوبہ بنایا تھا تاہم وہ کانگریس سے تعاون حاصل کرنے میں ناکام رہے۔دفاعی بجٹ میں سروسز سے وابستہ اہلکاروں کی تنخواہوں کی مد میں پانچ اعشاریہ دو فیصد اضافہ تجویز کیا گیا تھا جبکہ دفاعی بجٹ میں مجموعی طور پر 3فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں