ہالینڈ کا یوکرین کو امریکی ساختہ ایف 16 طیارے دینے کا فیصلہ

نیدرلینڈ: ہالینڈ نے روس کے ساتھ جاری یوکرینی جنگ میں یوکرین کو 18 امریکی ساختہ جدید جنگی طیارے ایف سولہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق ہالینڈ کی حکومت نے روس کے خلاف یوکرین کی مدد میں یہ اعلان جمعہ کے روز کیا ہے ، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ڈچ وزیراعظم مارک روٹے نے بتایا ہے کہ یہ اطلاع یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی کو دے دی گئی ہے کہ 18 ایف سولہ طیاروں کی ابتدائی ڈلیوری کی جا رہی ہے۔بیان کے مطابق ایف سولہ طیاروں کی یہ ڈلیوری یوکرین کیلئے فوجی امداد کے حوالے سے اہم ترین اسلحے کے معاہدے کی کڑی ہے۔اس سلسلے میں ڈچ وزارت خارجہ کو ایک ایکسپورٹ پرمٹ کا انتظار ہے، ڈچ وزیراعظم نے اس بارے میں فوری طور پر کوئی ٹائم لائن نہیں دی ہے۔ادھر صدر زیلنسکی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں نے ڈچ وزیر اعظم مارک روٹے سے بات کر کے ان کا شکریہ ادا کیا ہے کیونکہ انہوں نے ایف سولہ طیاروں کی 18 کی تعداد میں ڈیلیوری کی تیاری شروع کر دی ہے۔ واضح رہے ہالینڈ نے ایک ایف سولہ طیارہ گزشتہ ماہ بھجوایا ہے تاکہ یوکرینی پائلٹ اس پر تربیت مکمل کر لیں، یہ طیارہ رومانیہ بھجوایا گیا ہے جہاں یوکرینی پائلٹ اور دوسرے اہلکار تربیت کے لیے موجود ہیں۔علاوہ ازیں ناروے، بیلجئیم اور ڈنمارک نے بھی یوکرین کو ایف سولہ طیارے دینے کا اعلان کیا ہے تاکہ یوکرین کی روس کے ساتھ جنگ میں مدد کی جا سکے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں