صارفین کی شکایات کے ازالے کیلئے سٹیٹ بینک نے موبائل ایپ ’سنوائی‘ متعارف کرا دی

کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینک صارفین کی شکایات کے ازالے کے لیے موبائل ایپ ’سنوائی‘ متعارف کروادی۔
ترجمان سٹیٹ بینک کے مطابق ’سنوائی‘ بینکوں کے صارفین کے لیے ون ونڈو آپریشن کی حیثیت رکھتا ہے جہاں وہ پاکستان میں کام کرنے والے بینکوں، مائکرو فنانس بینکوں اور ترقیاتی مالی اداروں (ڈی ایف آئیز) کے خلاف اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔
ترجمان کے مطابق اب صارفین روشن ڈجیٹل اکاؤنٹس (آر ڈی اے) سمیت کسی بھی بینکاری پروڈکٹ یا سہولت کے بارے میں اپنی شکایات ’سنوائی‘ کے ذریعے درج کراسکتے ہیں تاکہ ان کا بروقت ازالہ کیا جا سکے۔واضح رہے کہ ’سنوائی‘ویب براؤزر کے علاوہ موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے بھی اینڈرائڈ اور آئی او ایس دونوں پر قابلِ رسائی ہے، رجسٹرڈ صارفین اپنی آسانی کے مطابق انگریزی یا اردو زبان میں شکایات درج کرا سکتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں