بلیک سٹارٹ فیسیلٹی سے ملک بجلی کے بریک ڈاؤن سے عارضی طور پر بچ گیا

اسلام آباد: بلیک سٹارٹ فیسیلٹی سے ملک بجلی کے بریک ڈاؤن سے عارضی طور پر بچ گیا تاہم خدشہ ابھی بھی برقرار ہے۔
بجلی کے بریک ڈاؤن سے بچنے کیلئے پاور ڈویژن نے بلیک سٹارٹ ٹیکنالوجی کا سہارا لے لیا، پاور سسٹم کو دھچکوں سے بچانے کیلئے ملک میں اس وقت 5 مقامات پر بلیک سٹارٹ فیسیلٹی موجود ہے۔ذرائع کے مطابق چند روز قبل گدو میں 500 اور 220 کے وی ٹرانسمیشن لائنز کی ٹرپننگ ہوئی تاہم بلیک سٹارٹ سسٹم حرکت میں آنے سے پاور سسٹم بیٹھنے سے بچ گیا۔وارسک ڈیم، تربیلا ڈیم اور منگلا ڈیم پر بلیک سٹارٹ فیسیلٹی فعال ہے تاہم اوچ پاور پلانٹ پر اس ٹیکنالوجی کا تجربہ ناکام ہوچکا ہے۔بلیک سٹارٹ فیسیلٹی نہ ہونے پر نیپرا نے این ٹی ڈی سی اور این پی سی سی کو وارننگ جاری کی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں