الیکشن میں سٹیمرز اور پوسٹرز کا سائز کیا ہو گا؟ تشہیری مواد کیلئے ضابطہ اخلاق جاری

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرنے ضابطہ اخلاق کی تعمیل کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے

لاہور: الیکشن میں بینرز، سٹیمرز اور پوسٹرز کا سائز کیا ہو گا؟ تشہیری مواد کے لئے ضابطہ اخلاق جاری ہو گئے۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر عمر مقبول کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع لاہور کی حدود میں نجی پرنٹنگ پریس کو ہدایت نامہ مل گیا، بل بورڈ، وال چاکنگ پر پابندی عائد کر دی گئی، پوسٹر کا سائز 23/18 انچ سے زائد نہیں ہونا چاہئے، ہینڈ بل اور پمفلٹ کا سائز 9/6 انچ سے تجاوز نہ کرے، 9/3 فٹ کے بینر کی اجازت ہو گی، پوٹریٹ سائز 3/2 فٹ تک رکھا جائے۔قرآنی آیات، احادیث اور دیگر مقدس چیزوں کی حرمت برقرار رکھنا لازم قرار دیا گیا، کسی بھی تشہیری مواد پر سرکاری اہلکار کی تصاویر چھاپنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی، خلاف ورزی کرنیوالے پرنٹنگ پریس کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی، الیکشن کمیشن ایکٹ کے تحت افسر کارروائی کرنے کے پابند ہوں گے۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر عمر مقبول نے ضابطہ اخلاق کی تعمیل کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں