سینیٹ میں چئیرمین پی سی بی کی اہلیت پرسوال، ذکاء اشرف کا سی وی پیش

چئیرمین پی سی بی کی تقرری نگراں حکومت نے نہیں کی،وزیر پارلیمانی امور-فوٹو:فائل

نگراں حکومت کے اختیارات محدود ہیں وہ کوئی بنیادی فیصلہ نہیں کرسکتی۔ کرکٹ بورڈ کے الیکشن کروانے کو کہا ہے
اسلام آباد: سینیٹ کے اجلاس میں چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کی اہلیت پر سوال کے بعد ذکاء اشرف کا سی وی پیش کردیا گیا۔
سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران چئیرمین پی سی بی ذکاء اشرف کا سی وی پیش کیا گیا۔ سینیٹر مشتاق احمد نے سوال کیا کہ چئیرمین پی سی بی کی اہلیت کیا ہے۔ وہ یا تو شوگر ریسرچ ڈویلپمنٹ بورڈ یا کسی انڈسٹری کے چئیرمین رہے ہیں یا زراعت کے وزیر رہے ہیں۔
سینیٹر مشتاق احمد کا مزید کہنا تھا کہ ذکاء اشرف کو کھیلوں کا بالکل کوئی تجربہ نہیں ہے۔ کھیل اور کرکٹ ان کے مشاغل میں لکھا دکھائی دیتا ہے۔ کھیل ان کا شعبہ نہیں رہا اور انہیں چئیرمین پی سی بی لگا دیا گیا۔ کرکٹ پر بھی اب آڈیو لیکس آنے لگی ہیں۔
نگراں وزیر پارلیمانی امور مرتضٰی سولنگی نے جواب دیا کہ میری اس حوالے سے کل متعلقہ وزیر سے ملاقات ہوئی تھی۔ واضح کردوں کہ چئیرمین پی سی بی کی تقرری نگراں حکومت نے نہیں کی۔ وہ اس سے قبل بھی چئیرمین پی سی بی رہ چکے ہیں۔ نگراں حکومت کے اختیارات محدود ہیں وہ کوئی بنیادی فیصلہ نہیں کرسکتی۔ کرکٹ بورڈ کے الیکشن کروانے کو کہا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں