انٹرنیشنل پے منٹ گیٹ وے پے پال کا براہ راست پاکستان میں سروسز دینے سے انکار

پے پال تھرڈ پارٹی کے ذریعے پاکستان میں صرف ادائیگیاں کرے گی، تھرڈ پارٹی معاہدے کی تقریب 11 جنوری کو ہوگی۔

ے پال پاکستان نہیں آرہی لیکن سٹریٹجک پارٹنر کے ذریعے ادائیگیوں پر رضا مند ، نگران وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف
اسلام آباد: نگران وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ انٹرنیشنل پے منٹ گیٹ وے پے پال نے براہ راست پاکستان میں سروسز دینے سے انکار کردیا ہے۔نگران وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پے پال پاکستان نہیں آرہی لیکن سٹریٹجک پارٹنر کے ذریعے ادائیگیوں پر رضا مند ہوگئی، پے پال تھرڈ پارٹی کے ذریعے پاکستان میں صرف ادائیگیاں کرے گی، تھرڈ پارٹی معاہدے کے حوالے سے تقریب 11 جنوری کو ہوگی۔نگران وزیر آئی ٹی نے مزید بتایا کہ تھرڈ پارٹی کے ذریعے بھی ادائیگیوں سے فری لانسرز کو بڑا فائدہ ہوگا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں