کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

زلزلہ پیما مرکز زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.6 ریکارڈ کی گئی،زلزلے کا مرکز 98 کلومیٹر زیر زمین کوہ ہندوکش افغانستان تھا-

کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق زلزلے سے شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئےگھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز زلزلے کے جھٹکوں کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.6 ریکارڈ کی گئی، جبکہ زلزلے کا مرکز 98 کلومیٹر زیر زمین کوہ ہندوکش افغانستان تھا۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق پی ڈی ایم اے کی ٹیموں اور کنٹرول روم کو فوری طور پر الرٹ کر دیا گیا ہے، تاہم اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں