جاپانی شپنگ کمپنی نے بحیرۂ احمر میں جہازوں کی آمدورفت معطل کردی

ٹوکیو: جاپان کی نقل و حمل کی سب سے بڑی کمپنی نپون یوسین نے منگل کو بحیرۂ احمر میں چلنے والے تمام جہازوں کی آمد و رفت معطل کر دی۔ترجمان نے کہا کہ این وائے کے لائن کے نام سے معروف کمپنی نے بھی بحیرۂ احمر کے قریب آمد و رفت کرنے والے جہازوں کو محفوظ پانیوں میں انتظار کرنے کی ہدایت کی ہے اور وہ راستے میں تبدیلی پر غور کر رہی ہے۔جاپانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جہاز رانی اور نقل و حمل کی دو دیگر جاپانی کمپنیوں مٹسوئی او ایس کے لائنز اور کاواساکی کسن کیشا نے بھی اپنے تمام جہازوں کی بحیرۂ احمر کے راستے نقل و حرکت معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ یمن میں حوثی افواج پر امریکی اور برطانوی فضائی حملوں کے آغاز کے بعد کمبائنڈ میری ٹائم فورسز نے جہاز راں کمپنیوں کو خطے سے دور رہنے کا مشورہ دیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں